رسائی کے لنکس

جرمنی نیٹو کے اخراجات کی مناسب ادائیگی نہیں کر رہا: ٹرمپ


منگل کے روز ٹوئٹر پر ایک پیغام میں، ٹرمپ نے کہا کہ ’’وہ (جرمنی) نیٹو اور فوج پر اپنے حصے کی رقوم سے کہیں کم ادا کرتا ہے۔ امریکہ کے لیے یہ بہت بُرا ہے۔ اسے بدلنا ہوگا‘‘

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جرمنی نیٹو پر آنے والی لاگت میں اپنے حصے کی مناسب ادائیگی نہیں کر رہا، جس سے تین روز قبل اُنھوں نے جرمنی کی سربراہ سے ملاقات کی تھی، جس کے لیے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھی رہی۔

منگل کے روز ٹوئٹر پر ایک پیغام میں، ٹرمپ نے کہا کہ ’’وہ (جرمنی) نیٹو اور فوج پر اپنے حصے کی رقوم سے کہیں کم ادا کرتا ہے۔ امریکہ کے لیے یہ بہت بُرا ہے۔ اسے بدلنا ہوگا‘‘۔

سسلی میں ’جی 7‘ کے حالیہ اجلاس کے بعد، جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل نے کہا ہے کہ ’’وہ دِن جب ہم ایک دوسرے پر مکمل انحصار کیا کرتے تھے، لگتا ہے بیت چکے ہیں، جس طرح کہ پچھلے چند روز کے دوران میرا تجربہ رہا ہے‘‘۔

تاہم، منگل کو مرخیل نے وضاحت کی کہ وہ امریکہ اور جرمنی کے مابین مضبوط تعلقات جاری رکھنے میں پُرعزم ہیں۔

بقول اُن کے، ’’ہمارے لیے بین الاوقیانوس تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’اور جو بیان میں نے دیا، یا جو بات حالیہ دِنوں میں نے کہی تھی، وہ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ موجودہ حالات ایسے ہیں، اس کی مزید وجوہات ہمارے سامنے ہیں، اب یہ احساس ابھر رہا ہے کہ یورپ میں ہمیں اپنی ذمہ داری خود سنبھالنی ہوگی‘‘۔

XS
SM
MD
LG