رسائی کے لنکس

پاکستان و بھارت کو مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنا ہوگی: ٹرمپ


صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز ٹیلی فون پر بات کی، جس دوران علاقائی صورت حال کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کے معاون پریس سکریٹری، جان ہوگن نے ایک اخباری بیان میں بتائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات چیت پچھلے ماہ وزیر اعظم عمران خان کے ’’کامیاب دورہ امریکہ‘‘ کی ایک کڑی ہے۔

معاون پریس سکریٹری نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے صدر نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ بھارت و پاکستان باہمی مذاکرات کے ذریعے کشیدگی میں کمی لائیں‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ ’’دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں گفت و شنید کی کہ وہ امریکہ اور پاکستان کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی قربت کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG