رسائی کے لنکس

شدت پسندوں کی امریکہ آمد روکنے کا اقدام، حکم نامہ جاری


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک نئے انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ’’جانچ کے ایک نئے طریقہٴ کار‘‘ پر عمل درآمد ہو گا، جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ اِس کا مقصد نام نہاد ’’اسلامی دہشت گردوں‘‘ کو امریکہ آنے سے روکنا ہے۔

ٹرمپ نے اِس حکم نامے پر جمعے کے روز پینٹاگان میں دستخط کیے جہاں اُنھوں نے وزیر دفاع، جیمز میٹس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

صدر نے کہا کہ وہ صرف اُنہی افراد کو امریکہ آنے کی اجازت دینے کے خواہاں ہیں جو ہمارے ملک کی حمایت کرتے ہوں۔



اپنی انتخابی مہم کے دوران، ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہونے کی صورت میں، اُن مسلمانوں اور اُن ملکوں کے افراد جو دہشت گردی کا شکار ہیں وہاں کے لوگوں کی امریکہ آمد کی اجازت سے قبل ’’انتہائی درجے کی جانچ پڑتال‘‘ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا ’’ہم نہیں چاہتے کہ وہ یہاں آئیں‘‘۔

ٹرمپ نے ایک دوسرے حکم نامے پر بھی دستخط کیے، جس کے لیے اُنھوں نے کہا کہ اس سے امریکی فوج کی تشکیلِ نو ہو گی، جس کی بدولت ’’وردی میں ملبوس جوان مرد و زن کے لیے نئے طیارے، نئے بحری جہاز، نئے وسائل اور نئے آلات بنانے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا‘‘۔

XS
SM
MD
LG