رسائی کے لنکس

ٹرمپ کے خطاب نے ٹویٹر پر ریکارڈ بنا دیا


صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے۔ 28 فروری 2017
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے۔ 28 فروری 2017

ٹویٹر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ٹویٹر پر ریکارڈ قائم کیا جب امریکی ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے ان کا خطاب تاریخ میں سب سے زیادہ ٹویٹ کیا گیا۔

ٹویٹر کے ترجمان نِک پسیلیو کے مطابق منگل کی رات 30 لاکھ لوگوں نے ٹرمپ کی تقریر کے بارے میں ٹویٹ کیے جس سے صدر اوباما کے 2015 سٹیٹ آف دا یونین خطاب کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جسے 26 لاکھ لوگوں نے ٹویٹ کیا تھا۔

ٹویٹر کا آغاز 2006 میں کیا گیا تھا ، جو امریکہ کی صدارتی سیاست میں ایک نیا رجحان تھا۔

اس خطاب کا سب سے زیادہ ٹویٹ ہونے والا جملہ صدر ٹرمپ کا وہ جملہ تھا جو انہوں نے کانگرس سے صدر اوباما کے صحتِ عامہ کے قانون کو منسوخ اور تبدیل کرنے کے لیے کہا، جبکہ دوسرے نمبر پر ایک امریکی نیوی سیل ویلیم رائن کی بیوہ سے کہے ہوئے الفاظ تھے جو یمن میں ایک حملے کے دوران مارا گیا تھا ۔

صدر ٹرمپ کے جس ٹویٹ کو سب سے زیادہ ری ٹویٹ کیا گیا وہ مشترکہ منزل کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے بارے میں تھا۔

XS
SM
MD
LG