رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں سونامی سے مرنے والوں کی تعداد 222 ہو گئی

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی جبکہ 800 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

ہفتے کی شب آنے والے سونامی سے سب سے زیادہ تر ہلاکتیں پینڈگلینگ، جنوبی لامپنگ اور سیرانگ نامی علاقوں میں ہوئیں ۔

قدرتی آفات سے نملانے کے ادارے کا کہنا ہے کہ مغربی جاوا کا ساحلی علاقہ تانجنگ لیسنگ بھی سونامی کی زد میں آنے سے نہ بچ سکا ۔

زلزلے کے بعد آنے والے سونامی سے ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنے والے سونامی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس قدر تباہی پھیلی ہے اس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

تصاویر: انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریاں

سمندر میں زلزلے کے بعد آنے والی سونامی سے جتنی تباہی پھیلی ہے اس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
1/9 سمندر میں زلزلے کے بعد آنے والی سونامی سے جتنی تباہی پھیلی ہے اس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید Show less
جکارتہ کے قریب صوبہ بینٹن کے بہت سے مقامی لوگ لاپتا ہیں اور پولیس مدد فراہم کر رہی ہے۔
2/9 جکارتہ کے قریب صوبہ بینٹن کے بہت سے مقامی لوگ لاپتا ہیں اور پولیس مدد فراہم کر رہی ہے۔
مزید Show less
بیان میں کہا گیا ہے کہ سونامی سے سینکڑوں مکانوں، ہوٹلوں اور دس کشتیوں کو نقصان پہنچا۔
3/9 بیان میں کہا گیا ہے کہ سونامی سے سینکڑوں مکانوں، ہوٹلوں اور دس کشتیوں کو نقصان پہنچا۔
مزید Show less
زیادہ تر ہلاکتیں پینڈگلینگ، جنوبی لامپنگ اور سیرانگ نامی علاقوں میں ہوئیں۔
4/9 زیادہ تر ہلاکتیں پینڈگلینگ، جنوبی لامپنگ اور سیرانگ نامی علاقوں میں ہوئیں۔
مزید Show less
ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ تھی۔
5/9 ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ تھی۔
مزید Show less
آتش فشاں کے سبب پیدا ہونے والی سونامی میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔
6/9 آتش فشاں کے سبب پیدا ہونے والی سونامی میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔
مزید Show less
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔
7/9 انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔
مزید Show less
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنے والے سونامی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
8/9 انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنے والے سونامی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مزید Show less
اطلاعات کے مطابق مغربی جاوا کا ساحلی علاقہ تانجنگ لیسنگ بھی سونامی کی زد میں آنے سے نہ بچ سکا ۔
9/9 اطلاعات کے مطابق مغربی جاوا کا ساحلی علاقہ تانجنگ لیسنگ بھی سونامی کی زد میں آنے سے نہ بچ سکا ۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سونامی سے سینکڑوں گھر، نو ہوٹلز اور دس کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قدرتی آفات سے تحفظ فراہم دینے والے ادارے کے سربراہ اینڈن پرمانا نے میڈیا کو بتایا کہ جکارتہ کے قریب صوبہ بینٹن کے بہت سے مقامی لوگ لاپتا ہیں اور پولیس مدد فراہم کر رہی ہے۔

رواں سال 28 ستمبر کو پالو کے جزیرے سولاویسی میں سونامی آنے سے 2500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تقریباً 70000 بے گھر ہو گئے تھے۔

دسمبر 2004 ء بحر ہند میں آنے والے زلزلے سے سونامی کے سبب 226000 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں 120000 کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG