رسائی کے لنکس

ترکی: حزب اختلاف کا حلف اٹھانے سے انکار


ترکی: حزب اختلاف کا حلف اٹھانے سے انکار
ترکی: حزب اختلاف کا حلف اٹھانے سے انکار

ترکی میں حزب اختلاف کے قانون ساز، عدالت کے ایک فیصلے کے خلاف، جس کے تحت ان کے کئی منتخب زیر حراست ساتھیوں کو اپنی نشستوں کا حلف اٹھانے سے روک دیا گیا ہے، احتجاجاً پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے۔

550 رکنی ایوان کے ایک تہائی نو منتخب ارکان نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شریک تو ہوں گے مگر وہ اپنے زیر حراست ساتھیوں کی رہائی تک حلف نہیں اٹھائیں گے۔

اس تعطل نے 12 جون کو انتخابات میں تیسری مدت کے لیے کامیابی کے بعد وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے لیے ایک مشکل صورت حال پیدا کردی ہے۔

حزب اختلاف کی ری پبلیکن پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اوغلو نے کہاہے کہ ان کے 135 ارکان کردوں کے حامی ممبروں کا ساتھ دیں گے اور اس غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کے ذ ریعے جیل میں بند نو منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکا جارہاہے۔

عدالتیں حزب اختلاف کے نو ارکان کی رہائی سے انکار کرچکی ہیں، جو اس وقت جیل میں اپنے مقدمے کی سماعت کے آغاز کے منتظر ہیں ۔ ان پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بارے میں ناقدین کا کہناہے کہ وہ زیادہ تر سیاسی نوعیت کے ہیں۔

مسٹر اردگان نے کہاہے کہ ان کی جماعت آئین میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ ان کی جماعت کے پاس واضح اکثریت ہے اور ایوان میں ان کی نشستوں کی تعداد 326 ہے۔

XS
SM
MD
LG