رسائی کے لنکس

مقدمہ چلنے سے قبل ترکی نے سینئر جنرل کو جیل بھیج دیا


پیر کو ترکی نے ایک اعلیٰ کمانڈر کومقدمہ چلنے سےقبل جیل بھیج دیا۔ اُن پر الزام ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی 2003ء میں کی جانے والی ایک سازش میں ملوث تھے۔

جنرل بلجن بالانلی جو کہ ترکی کی ملٹری اکیڈمیوں کے سربراہ ہیں فوج کے تقریباً 200ارکان سے جا ملیں گے جو پہلے ہی قید میں ہیں۔

وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی حکومت نے درجنوں فوجیوں، معلموٕں اور سیاستدانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ ’آپریشن سلیج ہیمر‘ نامی مبینہ سازش میں ملوث ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔

عدالت نے ختم ہونےوالےہفتے کے دوران اِنہی الزامات پر گھنٹوں کی تفتیش کے بعد، پانچ حاضر ڈیوٹی جنرلوں، دو کرنلوں اور ایک ایڈمرل کو رہا کر دیا۔

حکومتی سربراہی میں ہونے والی تفتیش میں وسعت دیے جانے کے باعث ملک کی سیکولر فوج اور حکمراں جماعت کے درمیان پہلے ہی سے خراب تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ فوج پر الزام ہے کہ 1960ء سے اب تک چار حکومتوں کو برخواست کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG