رسائی کے لنکس

ترکی: سڑک کنارے بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک


یہ دھماکہ رموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے کیا گیا، ایسے میں جب ایک بکتربند فوجی گاڑی مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے سہ پہر دیرک ضلعے سے 35 کلومیٹر دور ایک مقام سے گزر رہی تھی

ترکی کے صوبہٴ ماردن میں بدھ کے روز سڑک کنارے بم حملے میں دو فوجی ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔

یہ دھماکہ رموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے کیا گیا، ایسے میں جب ایک بکتربند فوجی گاڑی مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے سہ پہر دیرک ضلعے سے 35 کلومیٹر دور ایک مقام سے گزر رہی تھی۔

دوسرا حملہ دیارباقر کے ’لیجے‘ کے دیہاتی علاقے میں ایک فوجی دستے پر کیا گیا۔ اِن دِنوں فوج علاقے میں حشیش کی ناجائز کاشت کو تلف کرنے کی کارروائی کر رہی ہے۔
بدھ کے روز ہونے والے دھماکوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ حملے استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دہشت گرد دھماکوں کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہوئے، جن میں کم از کم 41 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔

داعش یا کُرد ورکرز پارٹی (پی کےکے) نے پچھلے چند ماہ کے دوران ترکی میں شہری آبادی اور فوج کے خلاف متعدد حملے کر چکے ہیں۔

پچھلی جولائی سے، داعش شہری آبادی جب کہ ’پی کے کے‘ ترک پولیس اور فوج کو ہدف بناتی رہی ہیں۔ پی کے کے ترکی کے جنوب مشرق میں خودمختاری کا مطالبہ کر رہی ہے۔

فوج کے مطابق، اب تک اندازاً 500 ترک سکیورٹی اہل کاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جو کرد باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں؛ جب کہ فوج کا دعویٰ ہے کہ ترکی اور شمالی عراق میں اب تک تقریباً 5000 ’پی کے کے‘ کے شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG