رسائی کے لنکس

ترکی نے شام کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی

ترکی اور شام کی سرحد
ترکی اور شام کی سرحد

پچھلے ہفتے باب الحوا کی سرحدی چوکی پر شام کے باغیوں کے قبضے کے بعد درجنوں ترک ٹرک یا تو لوٹ لیے گئے تھے یا انہیں نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ایک ترک عہدے دار نے کہاہے کہ ان کا ملک شام کے باغیوں کی جانب سے ایک سرحدی چوکی پر قبضے کے بعد سرحدی آمد روفت محدود کررہاہے۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی نے کسٹم اور تجارت کے وزیر حیاتی یازسی سے یہ بیان منسوب کیا ہے کہ شام کے ساتھ اس کی 566 میل طویل سرحد کے راستے ٹرکوں کی آمدروفت بدھ سے بند کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر کا کہناہے کہ ٹرکوں کو سرحدی راستوں سے اب شام سے آنے اور وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی بشرط کہ وہ کسی تیسرے ملک کے لیے سفر نہ کررہے ہوں۔

پچھلے ہفتے باب الحوا کی سرحدی چوکی پر شام کے باغیوں کے قبضے کے بعد درجنوں ترک ٹرک یا تو لوٹ لیے گئے تھے یا انہیں نقصان پہنچایا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG