رسائی کے لنکس

ترکی: ریل اور بس کے تصادم میں نو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی ذرائع ابلاغ میں جائے حادثہ کے دکھائے جانے والے مناظر میں امدادی ٹیمیں زخمیوں کو منتقل کر رہی ہیں جب کہ تباہ شدہ بس کا ملبہ ریلوے لائن کے قریب پڑا ہے۔

ترکی میں جمعرات کو ایک بس اور ریل گاڑی کے تصادم میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جنوبی صوبہ مرسین میں ایک بس ریلوے لائن پار کر رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں جائے حادثہ کے دکھائے جانے والے مناظر میں امدادی ٹیمیں زخمیوں کو منتقل کر رہی ہیں جب کہ تباہ شدہ بس کا ملبہ ریلوے لائن کے قریب پڑا ہے۔

ریل گاڑی مرسین سے شہر آدانا جارہی تھی۔

حادثے کی اسباب کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG