رسائی کے لنکس

الباب میں ترک فضائی حملے، 68 عسکریت پسند ہلاک


حلب کے ایک مضافاتی علاقے العزیزیہ میں بمباری کے بعد تباہی کا منظر۔ فائل فوٹو
حلب کے ایک مضافاتی علاقے العزیزیہ میں بمباری کے بعد تباہی کا منظر۔ فائل فوٹو

ترکی نے داعش کے خلاف فوجی آپریشن اگست میں اپنے دارالحکومت میں اسلامک اسٹیٹ کے خودکش دھماکوں کے بعد شروع کیا تھا جس میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ترکی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز حلب سے شمال مشرق میں 20 کلومیڑ کے فاصلے پرالباب کے علاقے میں اس کے فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے 68 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ترک جنگی لڑاکا طیارے انتہا پسندوں کے ساتھ لڑنے والے باغیوں کی مدد کررہے تھے۔

ترک فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے 141 اہداف تباہ کیے گئے جن میں ان کا ایک فوجی ہیڈکوارٹرز بھی شامل ہے۔

ترک حکومت 'فری سیرین آرمی' نامی گروپ کی مدد کر رہی ہے۔ شام کے صدر بشارالاسد مخالف یہ گروپ دمشق کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔

ترکی نے یہ فوجی آپریشن تقریباً چار مہینے پہلے شام کے ساتھ اپنی سرحد سے اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور کردوں کو دور دھکیلنے کے لیے شروع کیا تھا۔

الباب کے علاقے میں لڑائیوں میں تیزی آچکی ہے اور ترک فوج کا دعوی ہے کہ اس نے بدھ کے روز اپنے فضائی حملوں میں تقریباً 140 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ترکی نے داعش کے خلاف فوجی آپریشن اگست میں اپنے دارالحکومت میں اسلامک اسٹیٹ کے خودکش دھماکوں کے بعد شروع کیا تھا جس میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعرات کو ترک وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ فوج نے الباب کے قریب لگ بھگ 2000 مربع کلو میٹر کا علاقہ اسلامک اسٹیٹ سے خالی کروا لیا ہےاور ایک ہزار سے زیادہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG