رسائی کے لنکس

خیرپور میں ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، 20 افراد ہلاک


فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک پر کوئلہ لدا ہوا تھا جو تیز رفتاری اور اوور ٹیک کی کوشش کے دوران بے قابو ہوا اور برابر سے گزرنے والی مسافر وین پر الٹ گیا۔

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر خیرپور میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ شاہ حسین بائی پاس پر پیر کی صبح ٹرک کے مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں پیش آیا۔

مقامی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں اور پانچ زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک پر کوئلہ لدا ہوا تھا جو تیز رفتاری اور اوور ٹیک کی کوشش کے دوران بے قابو ہوا اور برابر سے گزرنے والی مسافر وین پر الٹ گیا۔

ٹرک سندھ سے پنجاب جارہا تھا جبکہ مسافر وین رانی پور سے سکھر کےلیے روانہ ہوئی تھی۔

پولیس کے ساتھ ساتھ سندھ رینجرز نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ہلاک ہونے والے کئی افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

پاکستان میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث سڑک حادثات معمول ہیں جن میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG