رسائی کے لنکس

گوگل کی عدم دلچسپی پر ٹوئٹر کی قدر میں 9 فی صد کی کمی


باوجود اس بات کے کہ ہر ماہ کمپنی کے صارفین کی تعداد 31 کروڑ 30 لاکھ ہوتی ہے، جس تعداد میں اضافہ آتا جا رہا ہے، ادارہ آمدن میں اضافے اور نفع کی کوششیں کر رہا ہے

ٹوئٹر کے حصص بدھ کے روز 9 فی صد گر گئے، جب ’ریکوڈ‘ نے رپورٹ دی کہ گوگل، جو ’الفابیٹ‘ کی ملکیت ہے، کی جانب سے نیٹ ورک کے حصول کی کوشش کا معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔

ظاہر نہ کیے گئے ذرائع کے حوالے سے ریکوڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایپل کے آگے آنے کا امکان کم ہے۔

ٹوئٹر نے متوقع خریداروں کو بتا دیا ہے کہ وہ اپنی فروخت کے حوالے مذاکرات کی تکمیل چاہتا ہے کہ ایسے میں جب 27 اکتوبر کو ایک تہائی آمدن کی اطلاعات ہیں۔ یہ بات با وثوق افراد نے رائیٹرز کو بتائی۔

رائیٹرز کو یہ بھی پتا چلا ہے کہ ’سیلز فورس ڈاٹ کام‘ دوڑ میں شامل ہے، جب کہ الفابیٹ اور والٹ ڈزنی بھی بولی دینے والوں شامل ہے۔

ٹوئٹر کے حصص آخری بار 9.21 فی صد کی شرح سے گرے تھے، جس سے قبل کچھ گھنٹوں تک اس کی لین دین 22.58 ڈالر پر تھی۔

باوجود اس بات کے کہ ہر ماہ کمپنی کے صارفین کی تعداد 31 کروڑ 30 لاکھ ہوتی ہے، جس تعداد میں اضافہ آتا جا رہا ہے، ادارہ آمدن میں اضافے اور نفع کی کوششیں کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG