رسائی کے لنکس

ایل او سی پر فائرنگ، پاکستانی کشمیر میں دو شہری ہلاک


پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارتی چوکیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس سے ایک چوکی تباہ جب کہ ایک بھارتی فوج ہلاک اور چار سے پانچ زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن کے قریب بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ فائرنگ مبینہ طور پر چری کوٹ سیکٹر میں ایک جنازے میں شریک افراد پر کی گئی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس سے ایک چوکی تباہ جب کہ ایک بھارتی فوج ہلاک اور چار سے پانچ زخمی ہو گئے۔

بھارت کی طرف سے پاکستان کے اس دعوے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان کشمیر شروع ہی سے متنازع علاقہ چلا آ رہا ہے جس کا ایک حصہ پاکستان اور ایک بھارت کے زیرِ انتظام ہے۔

لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا معاہدہ 2003ء میں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں فائرنگ و گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

گزشتہ لگ بھگ دو برسوں کے دوران ان واقعات میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے اور اس میں دونوں جانب سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہو چکا ہے۔

دونوں ملک فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG