رسائی کے لنکس

ہونڈوراس میں دو پاکستانی اور ایک شامی گرفتار

حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کے پاس ہونڈوراس میں داخل ہونے کے لیے قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں اور انھیں حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے امیگریشن دفتر منتقل کر دیا گیا۔

وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں دو پاکستانی مردوں اور ایک شامی خاتون کو پولیس نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ ممکنہ طور پر امریکہ جانا چاہ رہے تھے۔

ان افراد کو نکاراگوا کی سرحد کے قریب ریاست کولیٹیکا سے ہفتہ کو گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کے پاس ہونڈوراس میں داخل ہونے کے لیے قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں اور انھیں حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے امیگریشن دفتر منتقل کر دیا گیا۔

رواں ہفتے ہی ہونڈوراس کے ایک جج نے پانچ شامی باشندوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا جو کہ یونان کے چوری شدہ پاسپورٹ پر ہونڈوراس میں داخل ہوئے تھے۔ یہ افراد تحقیقات مکمل ہونے تک جیل میں ہی رہیں گے۔

حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ پانچوں شامی امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تاہم ان کے دہشت گردی سے کسی طرح کے رابطے کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

بعض اطلاعات کے مطابق یہ افراد شام میں جنگ سے فرار ہو کر ہونڈوراس میں پناہ حاصل کرنے کے کوشش کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG