رسائی کے لنکس

logo-print

بھارت سے ہیروں کے مشتبہ چوردبئی میں گرفتار


بھارت سے ہیروں کے مشتبہ چوردبئی میں گرفتار

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھارتی شہر ممبئی کی زیورات کی نمائش سے 14لاکھ ڈالر مالیت کے ہیرے چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

میکسیکو کے تین اور ونزویلا کے ایک شہری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ منگل کے روز دبئی ایئرپورٹ پہنچے۔ چاروں جرمنی کے شہر ہمبرگ جارہے تھے۔

تین مرد اور ایک عورت نے یہ ہیرےمشتبہ طور پر بھارت کے بین الاقوامی زیورات کی نمائش سے چوری کیے۔ پولیس کے مطابق، مرد حضرات نے بیچنے والے کو باتوں میں لگائے رکھا جب کہ خاتون اپنے تھیلے میں جواہرات ڈالتی رہیں۔

بھارتی حکام کو مشتبہ لوگوں کا سراغ چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے مہیا کردہ وِڈیو فٹیج سے ملا۔ اِس کے بعد اُنھوں نے انٹرپول کی بین الاقوامی پولیس کے ادارے کو چوکنا کر دیا۔

بھارت کا زیورات کا بین الاقوامی شو دنیا کی تیسری بڑی نمائش ہے۔ سینکڑوں بین الاقوامی خردہ فروش اِس تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جو اگست کی 19تاریخ سے 23تک جاری رہی۔

XS
SM
MD
LG