رسائی کے لنکس

برطانوی انتخابات: کنزرویٹو پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کر لی


لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ نے اپنی جماعت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پارٹی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات میں 650 نشستوں میں سے 331 نشستیں حاصل کر کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

انتخابات سے پہلے عوامی جائزوں میں کہا جا رہا تھا کہ دو بڑی جماعتوں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور کسی ایک جماعت کے اکثریت حاصل کرنے کے امکانات کم ہیں۔ تاہم لیبر پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ان انتخابات میں اسکاٹش نیشنل پارٹی ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

اس وقت لیبر پارٹی 232 نشستوں پر کامیاب ہو کر دوسرے نمبر پر اور سکاٹش نیشنل پارٹی سکاٹ لینڈ کی 59 میں سے 56 نشستوں پر کامیاب ہو کر تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈیوڈ کیمرون اپنی نشست جیت گئے ہیں اور اپنی پارٹی کے سادہ اکثریت حاصل کرنے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے وہ سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ نے اپنی جماعت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پارٹی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ادھر اسکاٹش نیشنل پارٹی کی ایک 20 سالہ امیدوار میری بلیک بھی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کے بعد وہ 1667ء کے بعد دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) کی سب سے کم عمر رکن بن گئی ہیں۔

گزشتہ انتخابات کے بعد بننے والی حکومت میں شامل لبرل ڈیموکریٹس پارٹی اب تک صرف آٹھ نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے اور خاص بات یہ رہی کہ اسے ان 37 حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں 2010ء میں اس نے انتخاب جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG