رسائی کے لنکس

یوکرین کے مشرق میں حملہ، چار ہلاک


روس کے حمایت یافتہ ایک علیحدگی پسند (فائل فوٹو)
روس کے حمایت یافتہ ایک علیحدگی پسند (فائل فوٹو)

مسلح افراد کا یہ حملہ یوکرین حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف عارضی طور پر کارروائی روکنے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں کے بعد پیش آیا۔

مشرقی یوکرین روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول چیک پوسٹ پر مسلح حملے میں کم از کم چار افراد مارے گئے ہیں۔

یہ واقعہ سلاوینسک قصبے کے قریب اتوار کی صبح پیش آیا تاہم یوکرین کی وزارت داخلہ نے اس کی فوری تصدیق نہیں کی۔

مسلح افراد کا یہ حملہ یوکرین حکومت کی جانب سے روس نواز عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں کے بعد پیش آیا۔ ان جنگجوؤں نے کچھ روز قبل عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ کے مطابق آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی وجہ سے کیا گیا اور اس سے یورپی یونین کے مبصریں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے بہتر تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

وائس آف امریکہ کی کئیف میں نامہ نگار کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کا یہ بیان روس، امریکہ اور یورپی یونین کے سفارت کاروں اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کے تنظیم کے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔
XS
SM
MD
LG