رسائی کے لنکس

پوٹن کو قتل کرنے کا الزام: یوکرین کا کریملن پر ڈرون حملے سے لاتعلقی کا اظہار


یوکرین کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ کیف کا روس کے صدارتی دفتر کریملن پر کسی قسم کے ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق صدارتی مشیر میخائلو پودولیاک نے کہا کہ میدان جنگ میں اس قسم کے اقدامات سے کیف کو کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ یہ روس کو مزید کارروائیوں پر اکسائے گا۔

واضح رہے کہ روس نے بدھ کو یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ اس نے صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں رات گئے کریملن پر ڈرون حملے کیے تھے۔

صدارتی مشیر میخائلو پودولیاک نے رائٹرز کو بھیجے گئے جواب میں کہا کہ یہ الزام کہ حملے کے پیچھے کیف ہے اور روس کا مبینہ یوکرینی تخریب کاروں کو گرفتار کرنا اس بات کی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ماسکو آنے والے دنوں میں یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر 'دہشت گرد' حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً یوکرین کا کریملن پر ڈرون حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

"ہم کریملن پر حملہ نہیں کرتے کیوں کہ اس سے کسی قسم کا کوئی فوجی ٹاسک پورا نہیں ہوتا۔"

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG