رسائی کے لنکس

شام: کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام، ماہرین کی آمد


وفد شامی حکومت کے ساتھ اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کے مجوزہ دورہ شام پر تبادلہ خیال کرے گا جس کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کرنا ہے۔

شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کےمبینہ استعمال کی تحقیقات کے بارے میں شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کی غرض سے اقوامِ متحدہ کا ایک وفد دارالحکومت دمشق پہنچ گیا ہے۔

وفد میں اقوامِ متحدہ کے ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق شعبے کی سربراہ اینجلا کین اور سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر ایک سیلسٹورم شامل ہیں جو شامی حکومت کی دعوت پر بدھ کودمشق پہنچے۔

وفد شامی حکومت کے ساتھ اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کے مجوزہ دورہ شام پر تبادلہ خیال کرے گا جس کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کرنا ہے۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے آغاز کے لیے فضا ہموار کرنا ہے۔

اقوامِ متحدہ اپنے ماہرین کی ٹیم کو شام کے ان علاقوں میں بھیجنے کی خواہاں ہے جہاں شام کی سرکاری افواج اور باغیوں نے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اس کے برعکس صدر بشار الاسد کی حکومت کا اصرار ہے کہ عالمی ادارے کی ٹیم صرف حلب صوبے کے قصبے خان الاصل میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے۔ اسد حکومت نے عالمی ماہرین کو ملک کے دوسرے علاقوں کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

شام حکومت اور اس کے اتحادی روس کا دعویٰ ہے کہ باغیوں نے خان الاصل کے مقام پر رواں سال مارچ میں کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG