رسائی کے لنکس

بھارتی پالیسیوں کا نشانہ مسلمان اور نچلی ذاتیں ہیں، عالمی ادارہ انسانی حقوق


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ادارے کی سربراہ مشعل باچیلے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔ 6 مارچ 2019
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ادارے کی سربراہ مشعل باچیلے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔ 6 مارچ 2019

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مشعل باچیلے نے بدھ کے روز بھارت کو اس کی متنازع پالیسیوں پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اس ملک کی اقتصادی شرح نمو پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

باچیلے کا کہنا تھا کہ تنگ نظری پر مبنی سیاسی ایجنڈوں سے کمزور طبقات کو نقصان پہنچ رہا ہے جو پہلے ہی ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جو عدم مساوات کا شکا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی اطلاعات مل رہی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت میں ہراساں کیے جانے اور اقلیتوں کو ہدف بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان واقعات کا نشانہ بطور خاص مسلمان اور ان طبقات کے افراد بن رہے ہیں جو تاریخی اعتبار سے پہلے ہی کمتر اور غیر موافق حالات کا سامنا کرنے والے گروپس سےتعلق رکھتے ہیں، مثال کے طور پر دلتیں اور قدیم ادیواسی قبائل۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی سربراہ مشعل باچیلے نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں سالانہ رپورٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپنی تقریر میں کیا۔

XS
SM
MD
LG