رسائی کے لنکس

گوانتانامو بے کا حراستی مرکز بند کیا جائے: انسانی حقوق کا عالمی کمیشن


گوانتانامو بے کا حراستی مرکز بند کیا جائے: انسانی حقوق کا عالمی کمیشن
گوانتانامو بے کا حراستی مرکز بند کیا جائے: انسانی حقوق کا عالمی کمیشن

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشن کے سربراہ ناوی فیلے نے امریکی حکومت کی جانب سے گوانتانامو بے کیوبا میں اپنا حراستی مرکز بند کرنے میں ناکامی پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے جس کی بندش کا وعدہ صدر براک اوباما نے تین سال قبل اپنے عہدہ سنبھالتے وقت کیا تھا۔

فیلے نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حراستی مرکز قائم ہوئے اب 10 سال ہوچکے ہیں اور صدر اوبابا کے اس وعدے کو بھی تین سال گذر چکے ہیں کہ یہ قیدخانہ 12 ماہ کے اندر بند کردیا جائے گا۔

انسانی حقوق کمشن کی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فوجی حراستی مرکز میں بند اکثر قیدیوں کا غیر معینہ مدت تک حراست میں رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے ان حراستوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزدی قرار دیا۔

فیلے نے کہا کہ وہ اس پر بھی بدستور تشویش ہے کہ حکومت نے انسانی حقوق کے معائنہ کاروں گوانتانا مو کے حراستی مرکز میں قیدیوں کی صورت حال کے معائنے کی اجازت نہیں دی۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بشن نے 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لیے امریکی قیادت میں افواج بھیجنے کے بعد کیوبا میں امریکہ کے بحری فوجی مرکز میں ایک حراستی مرکز قائم کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG