رسائی کے لنکس

ملالہ کے اعزاز میں پاکستانی مندوب کی تقریب


ملالہ تقریب میں شریک مہمانوں کے ہمراہ
ملالہ تقریب میں شریک مہمانوں کے ہمراہ

تقریب میں موجود تمام لوگ ملالہ سے ملنے کے لیے اس قدر بے تاب تھے کہ تقریبًا تمام ہی شرکاء عشائیے کا کھانا چھوڑ کر ملالہ سے بات کرنے یا اس کے ساتھ تصویر بنوانے کے شوق میں ایک لمبی قطار میں کھڑے رہے۔

ہفتے کی رات نیو یارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے گھر پر ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیاگیا۔

تقریب میں سابق برطانوی وزیر اعظم اور تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گورڈن براؤن کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے رپورٹنگ کرنے والے دنیا بھر کے صحافی، نیو یارک کے اہم پاکستانی، پاکستانی مشن اور قونصل خانے کے اہم افراد، نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل فقیر آصف حسین اور ملالہ کے ساتھ آنے افراد شامل تھے۔

پاکستانی مندوب مسعود خان نے ملالہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستان کی تمام لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی ملے گی۔

گورڈن براؤن نے ملالہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’جتنے لوگ ہال میں موجود ہیں سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اسے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور یہ بات بے حد خوش آئند ہے کہ پاکستان میں تعلیم کو اس قدر اہمیت مل رہی ہے۔‘‘

تقریب میں موجود تمام لوگ ملالہ سے ملنے کے لیے اس قدر بے تاب تھے کہ تقریبًا تمام ہی شرکاء عشائیے کا کھانا چھوڑ کر ملالہ سے بات کرنے یا اس کے ساتھ تصویر بنوانے کے شوق میں ایک لمبی قطار میں کھڑے رہے۔
XS
SM
MD
LG