رسائی کے لنکس

پاکستان و اٹلی کا تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور


وزیر اعظم متیو رینزی (فائل)
وزیر اعظم متیو رینزی (فائل)

پاکستانی مشن کے ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور اطالوی وزرائے اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم متیو رینزی نے کہا کہ ’پاکستان نہ صرف ایک ساجھے دار ہے، بلکہ ایک دوست ملک ہے‘

وزیر اعظم نواز شریف اور اطالوی وزیر اعظم متیو رینزی نے منگل کے روز ملاقات کی، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم متیو رینزی نے کہا کہ ’پاکستان نہ صرف ایک ساجھے دار ہے، بلکہ ایک دوست ملک ہے‘۔

دونوں وزرائے اعظم نے اطالوی تجارتی مشن کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

بقول متیو رینزی، ’اطالوی کمپنیوں کو پاکستان کے ساتھ کاروباری مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے‘۔

اُنھوں نے اٹلی میں موجود پاکستانی برادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف باصلاحیت ہے بلکہ معاشرے کا حصہ بن چکی ہے، جسے اُنھوں نے ’ایک مثالی کمیونٹی‘ قرار دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں فریق نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ساتھ ہی، اطالوی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ انتخاب میں اُن کے ملک کا ساتھ دیتے پر پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

XS
SM
MD
LG