رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کا پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے 'تہذیبوں کے اتحاد' سے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوز نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانس میں اسکول ٹیچر کا سرِ قلم کیے جانے کے بعد فرانسیسی حکومت کے ردِ عمل اور اس پر مسلم ملکوں میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورتِ حال پر میگول اینجل نے کہا ہے کہ خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم برداشت کے رویوں پر تحفظات ہیں اور اس تمام صورتِ حال کو بغور دیکھا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے فرانسیسی صدر کے خاکوں کے دفاع کے بیان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایک مذہب کے عقائد پر حملہ کیا گیا جس نے بے گناہ شہریوں کو تشدد کی کارروائیوں پر اکسایا ہے۔

پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے

بنگلہ دیش میں ایک ریلی کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر درج تھی کہ اُنہیں پیغمبرِ اسلام سے محبت ہے۔
1/12 بنگلہ دیش میں ایک ریلی کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر درج تھی کہ اُنہیں پیغمبرِ اسلام سے محبت ہے۔
ڈھاکہ میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے احتجاجی ریلی کے دوران صدر ایمانوئل میخواں کے بدنما انداز میں بنائے گئے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ میخواں غیر مشروط معافی مانگیں اور ملک سے فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے۔
2/12 ڈھاکہ میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے احتجاجی ریلی کے دوران صدر ایمانوئل میخواں کے بدنما انداز میں بنائے گئے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ میخواں غیر مشروط معافی مانگیں اور ملک سے فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے۔
خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا جن میں کراچی اور پشاور میں ہونے والے مظاہروں میں شہریوں کی خاصی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوران احتجاج فرانس مخالف اور اسلام کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
3/12 خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا جن میں کراچی اور پشاور میں ہونے والے مظاہروں میں شہریوں کی خاصی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوران احتجاج فرانس مخالف اور اسلام کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں مظاہرے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔
4/12 بھارت کے شہر احمد آباد میں مظاہرے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں ریلی کے دوران مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے لگائے اور فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
5/12 بھارتی شہر احمد آباد میں ریلی کے دوران مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے لگائے اور فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
فرانس میں خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کے اسلام مخالف بیانات کے خلاف شام میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ خواتین کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
6/12 فرانس میں خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کے اسلام مخالف بیانات کے خلاف شام میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ خواتین کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطین کے شہر غزہ میں قائم فرانسیسی کلچرل سینٹر کے باہر حماس کے حامی افراد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
7/12 فلسطین کے شہر غزہ میں قائم فرانسیسی کلچرل سینٹر کے باہر حماس کے حامی افراد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے قریب شہریوں کی بڑی تعداد نے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کی۔
8/12 عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے قریب شہریوں کی بڑی تعداد نے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کی۔
ترکی کے شہر استنبول میں متنازع خاکوں کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ یہ خاکے فرانسیسی میگزین 'چارلی ہیبڈو' میں دوسری مرتبہ گزشتہ ماہ شائع ہوئے تھے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی اسی قسم کے خاکے شائع ہو چکے ہیں۔
9/12 ترکی کے شہر استنبول میں متنازع خاکوں کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ یہ خاکے فرانسیسی میگزین 'چارلی ہیبڈو' میں دوسری مرتبہ گزشتہ ماہ شائع ہوئے تھے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی اسی قسم کے خاکے شائع ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے ریلی کے دوران مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلام و فوبیا بند کرو، بائیکاٹ فرانس اور ڈھاکہ میں فرانسیسی سفارت خانے کا محاصرہ کرو جیسے نعرے درج تھے۔
10/12 بنگلہ دیش میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے ریلی کے دوران مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلام و فوبیا بند کرو، بائیکاٹ فرانس اور ڈھاکہ میں فرانسیسی سفارت خانے کا محاصرہ کرو جیسے نعرے درج تھے۔
بنگلہ دیش کی دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ مظاہرین فرانس کے سفارت خانے جا کر احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے درمیان میں ہی اُنہیں روک دیا۔
11/12 بنگلہ دیش کی دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ مظاہرین فرانس کے سفارت خانے جا کر احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے درمیان میں ہی اُنہیں روک دیا۔
فرانس میں پیغمرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کی جانب سے خاکوں کے دفاع کے بعد سے اب تک ناصرف مختلف ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے بلکہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
12/12 فرانس میں پیغمرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کی جانب سے خاکوں کے دفاع کے بعد سے اب تک ناصرف مختلف ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے بلکہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Previous slide
Next slide

انہوں نے خبردار کیا کہ مذاہب اور مقدس شخصیات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو معاشرے کی تقسیم اور انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں چند روز قبل 18 سالہ نوجوان نے اسکول کے باہر تاریخ کے استاد سمیوئل پیٹی کا سر قلم کر دیا تھا جسے پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ مقتول استاد نے آزادیٔ اظہار سے متعلق کلاس کے دوران پیغمبرِ اسلام کے خاکے دکھائے تھے۔

استاد کا سر قلم کیے جانے کے خلاف فرانس میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے اور بعد ازاں فرانس کی سرکاری عمارتوں پر پیغمبرِ اسلام کے خاکے دکھائے گئے اور فرانسیسی صدر میخواں نے خاکوں کا دفاع کیا۔

خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کے دفاع کے خلاف مسلم ملکوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور فرانس کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قیادت کر رہے ہیں جس پر یورپی یونین نے انہیں خبردار کیا ہے کہ ترکی رکن ملک کے خلاف بائیکاٹ کے اعلانات کر کے یونین کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پاکستان کی پارلیمان نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی ہے جب کہ سعودی عرب نے بھی خاکوں کی اشاعت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG