رسائی کے لنکس

ڈیوڈ ہیل متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ


فائل
فائل

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، ڈیوڈ پی ہیل ہفتے کو سات روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب روانہ ہوئے۔

وہ دونوں ملکوں کے سینئر سرکاری اہلکاروں کے علاوہ جمہوریہ یمن کی حکومت کے صدر، ابو ربو منصور ہادی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے حکام سے باہمی اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے، جس میں یمن کا تنازعہ بھی شامل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ معاون وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز کردہ سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں امریکہ کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائیں گے؛ اور اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ سیاسی حل ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے پر امن، خوشحال، مستحکم اور متحد یمن کاحصول ممکن ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ ہیل ایرانی حکومت کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کریں گے۔

XS
SM
MD
LG