رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ :پاکستان ہفتے کی شام گئے ’رائٹ ٹو رپلائی‘ کے حق کا استعمال کرے گا


فائل
فائل

پاکستان ہفتے کی شام گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ’رائٹ ٹو رپلائی‘، یعنی جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے رد عمل کا جواب دے گا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صبح کے وقت اور اقوام متحدہ میں رات گئے بھارت کے بیان پر رد عمل دیا جائے گا۔

اس سے پہلے، بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ’رائٹ ٹو رپلائی‘ میں کہا تھا کہ ’’ایٹمی جنگ کا ذکر کرکے، پاکستان نے تباہ کن نتائج کی دھمکی دی ہے‘‘۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کے بعد رد عمل دیتے ہوئے، بھارتی وزارتِ خارجہ کی فرسٹ آفیسر ودیشا میترا نے کہا کہ ’’عمران خان نے اپنی تقریر میں نفرت اور تشدد کو ہوا دی‘‘۔

وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ شروع ہوئی تو اس کا اثر پوری دنیا محسوس کرے گی۔

عمران خان نے جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لگ بھگ 50 منٹ تک خطاب کیا، جس میں انھوں نے ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور کشمیر کے معاملے پر اظہار خیال کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG