رسائی کے لنکس

خام مال پر محصولات کے تنازع پر امریکہ کا 'ڈبلیو ٹی او' میں پینل تشکیل


جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی عمارت
جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی عمارت

امریکہ اور چین جولائی میں ہونے والی کئی ملاقاتوں میں یہ معاملہ حل کرنے میں ناکام رہے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے 11 اہم خام مال کی برآمدات پر چین کی طرف سے بھاری محصولات عائد کرنے پرچین کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرنے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم میں ایک پینل تشکیل دیا ہے۔ اس خام مال میں کاپر، گریفائیٹ اور سیسہ اور ٹن شامل ہے۔

واشنگٹن کا موقف ہے کہ امریکہ کے اس طرح کے خام مال کی برآمدات پر چینی محصولات اور کوٹے کا اطلاق غیر مناسب اور امتیازی ہے اور اس کے باعث عالمی مارکیٹ میں امریکی مصنوعات بظاہر مہنگی ہو جائیں گی۔

امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فورمین نے منگل کو کہا "ہم امریکہ کے فولاد (مصنوعات سے متعلق ) کارکنوں، گاڑیوں (کی صنعت کے ) کارکنوں ، خلائی صنعت سے وابستہ کارکنوں کے لیے اس چیلنج سے عہدہ برا ہونے کے لیے جدو جہد کریں گے اورکئی دیگر امریکی شہریوں کے لیے بھیجنے کا کاروبار، روزگار اور ذرائع معاش کا انحصار انہی اور دیگر صنعتوں پر ہے ۔"

مائیکل کے دفتر کا کہنا ہے کہ چین یہ خام مال پیدا کرنے والے ایک بڑا ملک ہے اور اس کی طرف سے دیگر ملکوں کی میں پیدا ہونے والے ایسے خام مال پر زیادہ شرح سے محصولات عائد کرنا "پریشانی کا باعث بننے والی صنعتی پالیسی کو جاری رکھنا ہے،" اور اس کا مقصد دوسروں کی قیمت پر چینیوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

امریکہ اور چین جولائی میں ہونے والی کئی ملاقاتوں میں یہ معاملہ حل کرنے میں ناکام رہے۔

XS
SM
MD
LG