رسائی کے لنکس

یمن میں امریکی فضائی کارروائیاں، داعش کے درجنوں لڑاکے ہلاک

فائل
فائل

پینٹاگان نے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ اِن کیمپوں کو شدت پسندوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا کرتا تھا، جن میں مشین گن چلانا اور راکیٹ سے داغے جانے والے گولے چلا کر دہشت گرد حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؛ اور ساتھ ہی لڑاکوں کو سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ یمن میں داعش کے دو تربیتی کیمپوں پر امریکی فضائی کارروائی میں داعش کے درجنوں لڑاکوں کو ہلاک کیا گیا۔

یہ کیمپ یمن کے البدیہ علاقے میں قائم تھے۔

پینٹاگان نے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ اِن کیمپوں کو شدت پسندوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا کرتا تھا، جن میں مشین گن چلانا اور راکیٹ سے داغے جانے والے گولے چلا کر دہشت گرد حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؛ اور ساتھ ہی لڑاکوں کو سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔

ایک بیان میں پینٹاگان نے کہا ہے کہ ’’داعش یمن کے لاقانونیت والے علاقوں کو استعمال کرتے ہوئے، رقوم پہنچانے، باغیانہ صورت حال پیدا کرنے، وسائل کا استعمال اور امریکہ اور دنیا بھر میں اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے‘‘۔

پینٹاگان نے یمن کو دہشت گرد تربیت کا مرکز قرار دیا ہے۔

مذہبی شدت پسند جس میں داعش اور القاعدہ شامل ہیں یمن میں قیادت کے خلا اور افتراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے پر قبضہ جمانے کے حربے استعمال کیے ہیں، جو دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

سعودی قیادت میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG