رسائی کے لنکس

نیو یارک: القاعدہ سازش کیس، عابد نصیر کو 40 سال قید کی سزا


The tops of tall buildings in Skopje, Macedonia, are above the clouds in this picture taken from Vodno Mountain of an area with a lot of air pollution.
The tops of tall buildings in Skopje, Macedonia, are above the clouds in this picture taken from Vodno Mountain of an area with a lot of air pollution.

منگل کے روز بروکلن کی ایک وفاقی عدالت کے جج، ریمنڈ ڈریری نے نصیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ عام مجرم نہیں۔ آپ ایک دہشت گرد ہو‘

امریکی عدالت نے ایک پاکستانی شخص کو 40برس قید کی سزا سنائی ہے، جن پر برطانیہ کے ایک شاپنگ سینٹر کو بم سے اڑانے کی سازش رچانے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

انتیس برس کے عابد نصیر کو اس سال کے اوائل میں سزا سنائی گئی تھی۔ اُن پر القاعدہ کو حمایت فراہم کرنے، سازش کی منصوبہ بندی کرنے اور تباہ کُن ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

منگل کے روز بروکلن کی ایک وفاقی عدالت کے جج، ریمنڈ ڈریری نے نصیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ عام مجرم نہیں۔ آپ ایک دہشت گرد ہو‘۔

نصیر کو پہلے سنہ 2009 میں برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ القاعدہ کے ایک دھڑے کی قیادت کرتا تھا، جس نے مانچیسٹر مال پر حملے کی سازش کی تھی۔ یہ بم حملہ نیویارک سٹی سب وے اور ڈینمارک کے ایک اخبار پر حملے کے سلسلے کی ایک مربوط کڑی تھی۔

حالانکہ برطانیہ میں اُن کے خلاف کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، اُنھیں سنہ 2013 میں امریکہ بدر کردیا گیا، تاکہ وہ سب وے سازش مقدمے میں الزامات کا سامنا کریں۔

دو افراد، نجیب اللہ زازی اور زرین احمدزئی نے پہلے ہی نیویارک سب وے منصوبے میں ملوث ہونے کے الزامات پر اقبالِ جرم کر لیا ہے۔

نصیر نے مقدمے کی پیروی خود ہی کی۔ وہ پاکستان کے شہر پشاور میں پلے بڑھے اور خود کو کرکٹ کے نیم پیشہ ور کھلاڑی بتاتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



XS
SM
MD
LG