رسائی کے لنکس

الاسکا میں دوامریکی فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 3 فوجی ہلاک


امریکی فورسز کے اپاچی ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو۔ اے پی
امریکی فورسز کے اپاچی ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو۔ اے پی

امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز الاسکا میں فضا میں ٹکرا گئے۔ وہ ایک تربیتی مشن سے واپس آرہے تھے۔ حادثے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک فوجی زخمی ہے جس کا علاج ہو رہا ہے۔

امریکی آرمی کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

دونوں AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹروں میں دو دو فوجی سوار تھے۔ فورٹ نوووسیل، الباما کی ایک ٹیم اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ان ہیلی کاپٹروں کا تعلق، فیر بینکس کے قریب فورٹ وین رائٹ میں 25th ایوی ایشن رجمنٹ کی فرسٹ اٹیک بٹالین سے تھا۔

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر۔ فائل فوٹو
بلیک ہاک ہیلی کاپٹر۔ فائل فوٹو

گیارہویں ائیر بورن ڈویژن کے کمانڈنگ جنرل، میجر جنرل براؤن آئفلر نے کہا ہے کہ ان فوجیوں کے خاندانوں کے لیے، ان کے ساتھی فوجیوں کے لیے اور ڈویژن کے لیے ایک ناقابلِ یقین نقصان ہے۔

اس سے پہلے فروری میں ایک ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے سے پہلے الٹ گیا اور اس میں سوار دو فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

مارچ میں امریکی آرمی کے دو بلیک ہاک میڈیکل ایویکیو ایشن ہیلی کاپٹر معمول کی رات کی تربیتی پرواز کے دوران فورٹ کیمپبیل، کینٹکی کے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں گر کر تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں نو امرکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

(اس خبر میں کچھ تفصیل اے پی سے لی گئی ہے)

XS
SM
MD
LG