رسائی کے لنکس

بیجنگ: امریکی سفارت خانے کی طرف سے ممکنہ خطرے کا انتباہ


امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتہائی چوکنا رہنے کو کہا ہے۔ اسی طرح کا انتباہ برطانوی اور فرانسیسی سفارت خانوں کی طرف سے بھی جاری کیا گیا۔

چین کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے نے ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ کہ کرسمس کے موقع پر بیجنگ کے علاقے میںسینلیتن میں ممکنہ طور پر مغربی ممالک کے شہریوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتہائی چوکنا رہنے کو کہا ہے۔

اس ہی طرح کا انتباہ برطانوی اور فرانسیسی سفارت خانوں کی طرف سے بھی جاری کیا گیا۔

جس علاقے کا ذکر کیا گیا اُس کے بارے میں فوری طور پر کچھ ہی معلومات حاصل ہو سکی ہیں اور وہاں پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے اشارے ملے ہیں۔

جس علاقے کے بارے میں خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے وہاں بین الاقوامی اسٹور اور دیگر کئی اہم مقامات ہیں جہاں رات کے اوقات میں گہما گہمی رہتی ہے۔

بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ’سپر مارکیٹ اور مالز‘ کے لیے سخت سکیورٹی یعنی ’زرد سکیورٹی الرٹ‘ کا نفاذ کیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شینخوا کے مطابق اس سکیورٹی الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی قواعد و ضوابط کے مطابق ’سپر مارکیٹوں اور شاپنگ مالز‘ میں موجود 60 فیصد سکیورٹی اہلکار مشتبہ افراد، اُن کے سامان اور گاڑیوں کی تلاشی لے سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG