رسائی کے لنکس

مشتبہ خودکشی کے بعد کیپیٹل ہل کی عمارت چند گھنٹوں کے لیے بند


پولیس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس عمارت کے ایک ٹیرس پر ملنے والے مشکوک پیکٹ سے متعلق بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

امریکہ میں کیپیٹل ہل عمارت کے باہر گولی چلنے کی آوازیں آنے اور ایک شخص کی طرف سے خودکشی کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر عمارت کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

کیپیٹل ہل پولیس کی ترجمان کمبرلی شنائڈر کے مطابق مشتبہ مسلح شخص نے خود کو گولی ماری۔ بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہ شخص مر چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس عمارت کے ایک ٹیرس پر ملنے والے مشکوک پیکٹ سے متعلق بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

عمارت کو بند کیے جانے کے بعد کسی کو بھی اس میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب نیشنل چیری بلاسم فیسٹیول جاری ہے جو کہ واشنگٹن کے مصروف ترین سیاحتی مواقع میں سے ایک ہے۔

XS
SM
MD
LG