رسائی کے لنکس

2008ء ممبئی حملہ کیس: امریکہ میں چار پاکستانیوں پر مقدمہ درج


2008ء ممبئی حملہ کیس: امریکہ میں چار پاکستانیوں پر مقدمہ درج
2008ء ممبئی حملہ کیس: امریکہ میں چار پاکستانیوں پر مقدمہ درج

یہ مشتبہ افراد امریکی تحویل میں نہیں ہیں لیکن سمجھا جا تاہے کہ وہ پاکستان میں ہیں

امریکی استغاثےنےسنہ2008کے ممبئی دہشت گردحملوں کےحوالےسےچارپاکستانی ملزمان پر مقدمہ دائرکیا ہے، جِن میں 166افراد ہلاک ہوئے، جِن میں سےچھ امریکی تھے۔

اِن چارملزمان کے نام ساجد میر، ابو قھفا، مظھراقبال اور ایک فرد جِس کی شناخت ’میجر اقبال‘ ہے ۔ یہ مشتبہ افراد امریکی تحویل میں نہیں ہیں لیکن سمجھا جاتا ہےکہ وہ پاکستان میں ہیں۔

اِن افراد پرامریکی شہریوں کے قتل میں معاونت کرنےاور اُ کسانے، قتل اور اپاہج بنانے کی سازش کرنے اور پاکستان میں قائم دہشت گرد گروپ، لشکرِ طیبہ کو حمایت فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پیر کے روز شکاگو میں امریکہ کی ایک ضلعی عدالت میں دائر کی گئی فردِ جرم میں چاروں ملزمان کو اُس مقدمے کے ساتھ جوڑا گیا ہے جِس میں منصوبے کی سازش کرنے والے امریکی ڈیوڈ ہیڈلی، جنھیں 2009ء میں گرفتار کیا گیا تھا، اور شکاگو کے پاکستانی نژاد کاروباری شخص تحور رانا شامل ہیں۔ رانا کے مقدمے کا آغاز 16مئی سے ہونے والا ہے۔

ہیڈلی نے ممبئی کے مقامات کی مخبری کرنے اور ڈینمارک کے ایک اخبار پر حملے کی ناکام منصوبہ بندی کے سلسلے میں اقرارِ جرم کر لیا ہے۔ اُس نے امریکی حکام کے ساتھ اِس وعدے پر تعاون پر اتفاق کر لیا ہے کہ حکومت اُن کو موت کی سزا نہیں دلوائے گی۔

XS
SM
MD
LG