رسائی کے لنکس

امریکی قانون سازوں کا چین میں حکومت مخالف قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ


امریکی قانون سازوں کا چین میں حکومت مخالف قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
امریکی قانون سازوں کا چین میں حکومت مخالف قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے صدر براک اوباما سے کہا ہے کہ وہ اپنے چینی ہم منصب ہو جن تاؤ سے زیر حراست دو چوٹی کے حکومت مخالف چینی باشندوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ یہ مطالبہ امریکی ایوان نمائندگان کے تیس ارکان نے کیا ہے جو ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

جن افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اِن میں چین میں سیاسی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے والے لِیو ژیاوبو (Liu Xiaobo) شامل ہیں۔ اِن کو ریاست کے خلاف تخریب کاری کی ترغیب کے جرم میں گیارہ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

لیوژیاوبو (فائل فوٹو)
لیوژیاوبو (فائل فوٹو)

لِیو کو جمعہ کے روز دیے جانے والے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کردہ افراد میں سر فہرست خیال کیا جا رہا ہے۔ چند ماہ قبل چین نے نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ایک عہدے دار سے کہا تھا کہ لِیو ایسے شخص نہیں جن کو اِس اعلیٰ درجے کا انعام دیا جائے۔

امریکی قانون سازوں نے جاؤ زیشینگ (Gao Zhisheng) کو رہا کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ جاؤ ایک وکیل ہیں اور ماضی میں چینی حکومت ان کی قانونی خدمات کو سراہتی رہی ہے لیکن بعد میں اقلیتوں اور مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کے مقدمات کی پیروی کرنے پر حکومت کا رویہ تبدیل ہو گیا۔

XS
SM
MD
LG