رسائی کے لنکس

میٹس کی بیجنگ آمد، 'کھلے دل والے اور سچے مکالمے' کے متمنی


میٹس ایسے وقت چین کا دورہ کر رہے ہیں جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری محصول عائد کرنے کے فیصلے پر چین برہم ہے، اور وہ اپنی جانب سے امریکی اشیا پر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔ ساتھ ہی، جنوبی بحیرہٴ چین میں بڑھتے ہوئے فوجی تجاوزات کے معاملے پر امریکہ کو تشویش ہے

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بیجنگ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے، ایسے میں جب دونوں بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان سفارتی، فوجی اور معاشی تناؤ بڑھ رہا ہے۔

میٹس نے بدھ کے روز چینی وزیر دفاع وینگ فینگے کو بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان فوجی روابط دونوں ملکوں کے وسیع تر تعلقات کی اہمیت کے غماز ہیں؛ اور یہ کہ وہ وینگ کے ساتھ ’’کھلے دل والے اور سچے مکالمے‘‘ کے منتظر ہیں۔

میٹس ایسے وقت چین کا دورہ کر رہے ہیں جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری محصول عائد کرنے کے فیصلے پر چین برہم ہے، اور وہ اپنی جانب سے امریکی اشیا پر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔ ساتھ ہی، جنوبی بحیرہٴ چین میں بڑھتے ہوئے فوجی تجاوزات کے معاملے پر امریکہ کو تشویش ہے۔

میٹس نے چین کا دعوت نامہ قبول نہیں کیا جس میں بحر الکاہل میں آئندہ کثیر ملکی بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG