رسائی کے لنکس

امریکہ: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد مظاہرے، کئی شہروں میں کرفیو نافذ

میناپولس، لاس اینجلس، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

امریکہ میں پولیس اہلکار کی تحویل میں ایک سیاہ فام شخص کی موت کے بعد مختلف ریاستوں میں پرتشدد احتجاج اور لوٹ مار کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ حکام نے حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی اہم شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

حکام نے بدامنی کا مرکز بننے والے شہروں واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، منیاپولس اور لاس اینجلس میں رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

شکاگو، ،میامی، ڈیٹرائٹ اور فلاڈیلفیا بھی ان 40 شہروں میں شامل ہیں جن میں رات کے وقت مظاہرے کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے میئر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ رات 11 بجے سے صبح چھ بجے تک ہو گا۔

اتوار کو ایک مرتبہ پھر منیاپولس، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پرتشدد احتجاج کے دوران دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

نیو یارک اور میامی میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے جب کہ وائٹ ہاؤس سے ملحقہ پارک میں مظاہرین کے احتجاج کے بعد مظاہروں سے نمٹنے والی فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

امریکہ میں پولیس اہلکار کی تحویل میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں پرتشدد احتجاج اور لوٹ مار کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ حکام نے حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی اہم شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

1/12

امریکہ میں پولیس اہلکار کی تحویل میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں پرتشدد احتجاج اور لوٹ مار کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ حکام نے حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی اہم شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

حکام نے بدامنی کا مرکز بننے والے شہروں واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، منیاپولس اور لاس اینجلس میں رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

2/12

حکام نے بدامنی کا مرکز بننے والے شہروں واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، منیاپولس اور لاس اینجلس میں رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

شکاگو، ،میامی، ڈیٹرائٹ اور فلاڈیلفیا بھی ان 40 شہروں میں شامل ہیں جن میں رات کے وقت مظاہرے کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

3/12

شکاگو، ،میامی، ڈیٹرائٹ اور فلاڈیلفیا بھی ان 40 شہروں میں شامل ہیں جن میں رات کے وقت مظاہرے کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے میئر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ رات 11 بجے سے صبح چھ بجے تک ہو گا۔

4/12

واشنگٹن ڈی سی کے میئر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ رات 11 بجے سے صبح چھ بجے تک ہو گا۔

اتوار کو ایک مرتبہ پھر منیاپولس، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پرتشدد احتجاج کے دوران دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

5/12

اتوار کو ایک مرتبہ پھر منیاپولس، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پرتشدد احتجاج کے دوران دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

نیو یارک اور میامی میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے جب کہ وائٹ ہاؤس سے ملحقہ پارک میں مظاہرین کے احتجاج کے بعد مظاہروں سے نمٹنے والی فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

6/12

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ نیشنل گارڈز کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

7/12

مقامی رہنماؤں نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت پر تشدد کے بجائے اپنے مطالبات حکام کے سامنے رکھیں۔

8/12

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار ایک سیاہ فام شخص کی گردن پر اپنے گھٹنے سے دباؤ ڈال رہا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا تھا۔

9/12

پولیس کا کہنا ہے کہ فلائیڈ کو ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب سے جعلی بل منظور کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن اس نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔

10/12

واقعے کے بعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ اس دوران سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکلے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

11/12

امریکہ کا فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے معاملے پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

12/12

Previous slide
Next slide

اس شخص کی شناخت 46 سالہ جارج فلائیڈ کے نام سے ہوئی تھی جو ایک مقامی ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلائیڈ کو ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب سے جعلی بل منظور کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن اس نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔

واقعے کے بعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ اس دوران سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکلے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

بعد ازاں یہ مظاہرے مختلف ریاستوں اور شہروں میں پھیلتے گئے اور پرتشدد ہنگاموں کی شکل اختیار کر گئے۔ اس دوران لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

امریکہ کا فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے معاملے پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میناپولس میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس اسٹیشن نذر آتش

صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ لیکن مظاہروں کے پیشِ نظر تین روز قبل ہی یہ پولیس اسٹیشن خالی کر دیا گیا تھا۔
1/10 صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ لیکن مظاہروں کے پیشِ نظر تین روز قبل ہی یہ پولیس اسٹیشن خالی کر دیا گیا تھا۔
پیر کو سوشل میڈیا پر پولیس حراست میں جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مزاحمت کی کوشش کی تھی۔

2/10 پیر کو سوشل میڈیا پر پولیس حراست میں جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مزاحمت کی کوشش کی تھی۔

جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ منیاپولس سمیت دیگر کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

3/10 جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ منیاپولس سمیت دیگر کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

4/10 مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

منیاپولس کے اسٹورز میں لوٹ مار کے بعد کئی ڈیپارٹمنٹل اسٹور بند کردیے گئے جب کہ انتظامیہ نے اتوار تک ریل اور بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی ہے۔

5/10 منیاپولس کے اسٹورز میں لوٹ مار کے بعد کئی ڈیپارٹمنٹل اسٹور بند کردیے گئے جب کہ انتظامیہ نے اتوار تک ریل اور بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی ہے۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) واقعے کی تحقیقات کررہا ہے جب کہ چار پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

6/10 امریکہ کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) واقعے کی تحقیقات کررہا ہے جب کہ چار پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں۔

7/10 پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں۔

مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی گاڑیوں کو نذر آتش جب کہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
8/10 مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی گاڑیوں کو نذر آتش جب کہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے مختلف ڈپارٹمنٹل اسٹورز کی پارکنگ پر قبضہ کرلیا جب کہ کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔

9/10 مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے مختلف ڈپارٹمنٹل اسٹورز کی پارکنگ پر قبضہ کرلیا جب کہ کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔

جلاؤ گھیراؤ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ منیاپولس میں قیادت کا فقدان ہے۔

10/10 جلاؤ گھیراؤ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ منیاپولس میں قیادت کا فقدان ہے۔

Previous slide
Next slide

مقدمہ درج ہونے کے باوجود پُر تشدد احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ مظاہرین کتبے اٹھائے سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں جن میں سے کئی بینرز پر 'میں سانس نہیں لے سکتا' کی عبارت درج ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں پولیس کی حراست میں کسی سیاہ فام شہری کی ہلاکت ہوئی ہو۔ سن 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس اہلکار نے ایرک گارنر کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس پر اُس نے 11 دفعہ کہا تھا کہ 'میں سانس نہیں لے سکتا' جس کے بعد یہ جملہ پولیس تشدد کے خلاف نعرے کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اس واقعے کے پانچ سال بعد گزشتہ سال نیو یارک پولیس کے ایک اہلکار کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے رپورٹ کیا ہے کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر شدید احتجاج کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں زیرِ زمین بنکر میں منتقل کر دیا تھا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس کے بیریئرز پر پتھراؤ کیا تھا جس کے بعد سیکرٹ سروس نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کو بنکر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ زیرِ زمین بنکر ہنگامی حالت میں استعمال کیا جاتا ہے جب امریکی صدر کو کوئی خطرہ محسوس ہو۔ جمعے کو صدر ٹرمپ نے اس بنکر میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا تھا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG