رسائی کے لنکس

 امریکہ کا روس اور ایران کے فوجی تعاون پر تشویش کا اظہار


اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ نے روس اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعاون روس کو یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ امریکی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایران نے روس کو سینکڑوں یک طرفہ حملہ آور کے بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں اور یو اے وی کے مخفف سے جانے جانی والی ان گاڑیوں کے بنانے کے آلات فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی تعاون نے روس کو حالیہ ہفتوں میں یو اے وی استعمال کرنے اور یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ کرنے، یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور یوکرینی شہریوں کو مارنے اور دہشت زدہ کرنے کے قابل بنایا۔

امریکی سفارت کار کے مطابق روس اور ایران کے اقدامات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

یہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سمیت دیگر ممالک کو ایران سے اس قسم کے ہتھیاروں کے حصول کو ممنوع قرار دیتی ہے۔

امریکی سفیر کے مطابق یوکرین اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے سلامتی کونسل کو ان خلاف ورزیوں سے مطلع کیا ہے۔اس سلسلے میں ان ممالک نے معاون مواد بھی فراہم کیا ہے۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کو ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول ایسا کرنے سے جانیں بچ سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG