رسائی کے لنکس

دہشت گردی کا مشترکہ خطرہ، ’ہم ترکی کے ساتھ ہیں‘: امریکہ


محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے سلسلے میں، ہم نیٹو کے اپنے اتحادی، ترکی کے ساتھ مضبوط پارٹنرشپ کا اعادہ کرتے ہیں‘‘

امریکہ نے انقرہ میں ترک فوجی اہل کاروں اور سولینز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’’ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’’دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے سلسلے میں، ہم نیٹو کے اپنے اتحادی، ترکی کے ساتھ مضبوط پارٹنرشپ کا اعادہ کرتے ہیں‘‘۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب فوجی صدر دفتر سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر فوجی بسوں کا ایک قافلہ گزر رہا تھا، جس مین کم از کم 28 افراد ہلاک جب کہ 61 زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG