رسائی کے لنکس

ترکی میں دہشت گرد حملے پر امریکہ کی مذمت


محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نیٹو کے ایک قابل قدر رکن اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے ایک ساتھی کی حیثیت سے، ہم ترکی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ایسے میں جب ہم انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں‘

امریکہ نے ترکی کے شہر سوروچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس میں درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں متعدد بے گناہ ناظرین بھی شامل ہیں۔

ایک بیان میں، محکمہ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہم اپنی دلی ہمدردی جب کہ زخمی ہونے والوں کی تیزی سے صحتیابی کے دعاگو ہین‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نیٹو کے ایک قابل قدر رکن اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے ایک ساتھی کی حیثیت سے، ہم ترکی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ایسے میں جب ہم انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں‘۔

ادھر، ترکی کی وزارت داخلہ نے اس دھماکے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم ہر ایک سے کہیں گے کہ (متحد رہیں) اور پرامن رہیں۔

ترک وزارت داخلہ کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترکی کے جنوبی مشرقی قصبے سوروچ میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

دھماکا سوروچ قصبہ کے ایک ثقافتی مرکز میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG