رسائی کے لنکس

امریکہ کی لندن میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت


ترجمان نے امدادی کارکنان کی جانب سے انجام دیے گئے کام کو سراہا، جب کہ، بقول ترجمان ’’واقع کے مقام پر موجود راہگیر مدد کے لیے پہنچے، جنھوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور جب تک اہل کار نہیں پہنچے اُسے جانے نہیں دیا‘‘

امریکہ نے گذشہ رات لندن میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں، یوں لگتا ہے کہ مسلمان نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’ہم متاثرین کے اہل خانہ اور برادری کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعاگو ہیں‘‘۔

ترجمان نے امدادی کارکنان کی جانب سے انجام دیے گئے کام کو سراہا، جب کہ واقع کے مقام پر موجود راہگیر مدد کے لیے پہنچے، جنھوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور جب تک اہل کار نہیں پہنچے اُسے جانے نہیں دیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ مشکل کے اس وقت، اگر برطانوی اہل کاروں کو کوئی مدد درکار ہو تو امریکہ اس کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔

ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ اس دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے حوالے سے امریکہ برطانیہ سے یکجہتی کے طور پر ساتھ کھڑا ہے، اور دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما ہونے کے مشترکہ عزم میں شریک ہے۔

XS
SM
MD
LG