رسائی کے لنکس

اربیل: بے گناہ افراد کی ہلاکت، حملے کی مذمت


محکمہ خارجہ کی ترجمان ترجمان نے حملے میں ہلاک والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدری کیا ہے۔۔۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چیف آف مشن‘ سے وابستہ تمام اہل کار بخیریت ہیں، جب کہ مشن میں کام کرنے والا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا

امریکہ نے جمعے کے روز اربیل میں امریکی قونصل خانےکے باہر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کار میں نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ ہلاک ہوئے۔

ایک بیان میں محکمہٴخارجہ کی قائم مقام ترجمان، میری ہارف نے حملے میں ہلاک والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چیف آف مشن‘ سے وابستہ تمام اہل کار بخیریت ہیں، جب کہ مشن میں کام کرنے والا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ترجمان نے کردستان کے علاقائی سرکاری حکام کی جانب سے فوری اقدام کو سراہا، اور دھماکے کے پیچھے عزائم کا پتا لگانے کے لیے واقع کی تفتیش میں مدد دینے کا یقین دلایا۔

ساتھ ہی، ترجمان نے بغداد میں جمعے کے دِن کیے گئے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عراقی کردستان کے علاقے کے عوام اور تمام عراقیوں کا ساتھ دیگا، تاکہ دہشت گردی سے نمٹا جائے، ’چونکہ داعش کو کمزور کرنا اور اُسے شکست دینا ہمارا مشترکہ ہدف ہے‘۔

XS
SM
MD
LG