رسائی کے لنکس

کانگریس کی افغانوں کے لیے 1000 امریکی ویزوں کی منظوری


اس اقدام کا مقصد ان افغانی شہریوں کی مدد کرنی ہے جنہوں ںے 13 سال طویل جنگ کے دوران امریکی عہدیداروں کے ساتھ بطور مترجم اور گائیڈ کے کام کیا۔

امریکی سینیٹ نے جمعہ کو افغانستان کے ان شہریوں کے لیے 1000 امریکی ویزوں کے اجرا کے بل کی منظوری دی، جنہوں نے کئی مرتبہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کے ساتھ کام کیا۔

اب اس بل کو صدر اوباما کے دستخطوں کے لیے وائٹ ہاوس بھیج دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائیڑز کے مطابق اس بل کے تحت جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے 2009ء کے اسپیشل ویزا پروگرام کے تحت دیے جانے والے ویزوں کی تعداد کو 3000 سے بڑھا کر 4000 کر دیا گیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی بدھ کو اس بل کی متفقہ طور پر منظوری دے چکی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان افغانی شہریوں کی مدد کرنا ہے جنہوں ںے 13 سال طویل جنگ کے دوران امریکی عہدیداروں کے ساتھ بطور مترجم اور گائیڈ کے کام کیا۔ اس اقدام سے ان کے لیے امریکہ آنے کے لیے ویزے کےحصول کے مشکل عمل کو آسان بنانا ہے۔

کئی افغانیوں کو اپنے ویزے کے حصول کے انتظار کے دوران طالبان کی دھمکیوں کی وجہ سے چھپنا پڑا۔ کیوں کہ طالبان انھیں امریکہ کے لیے کام کرنے کی بنا پر غدار کہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG