رسائی کے لنکس

'کریڈٹ کارڈ فراڈ' میں نیو جرسی کے گیارہ افراد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گرفتار افراد میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شامل ہیں۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ اور کریڈٹ کارڈ کی جعل سازی کا الزام ہے جس میں انھیں دس تا بیس برس قید اور پانچ تا دس لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

نیو جرسی میں حکام نے جعلی شناخت پر کریڈٹ کارڈ بنا کر 30 لاکھ ڈالر فراڈ کے الزام میں پاکستانیوں کے ایک 11 رکنی گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار افراد میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شامل ہیں۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ اور کریڈٹ کارڈ کی جعل سازی کا الزام ہے جس میں انھیں دس تا بیس برس قید اور پانچ تا دس لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

جرسی سٹی کے قائم مقام اٹارنی جنرل جون جے ہوفمین کی جاری کردہ ملزمان کی فہرست میں نعیم طاہر،حسن شہباز، عقیل احمد، شمع منیر، فیصل مشتاق، محمد شکیل، محمد فاروق بھٹی، ریولان جنید، شکیلہ احمد، عقیل شیخ، محمد خان اور ہداء احمد شامل ہیں۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے سوشل سیکورٹی کارڈ میں جعلی نام اور تاریخ پیدائش درج کر کے اس کی مدد سے کریڈٹ کارڈ بنایا اور بنک اکاؤنٹ کھلوائے اور پھر اس اکاونٹ کے ذریعے مختلف بینکوں سے کم از کم 30 لاکھ ڈالر کی رقم چوری کی۔

ملزمان کے خلاف وفاقی اور ریاستی ادارے مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG