رسائی کے لنکس

دلائی لامہ کا دورہ امریکہ کے ممکنہ اثرات


Exocomets that circle distant stars might be more common than previously thought. (NASA/Lynette Cook)
Exocomets that circle distant stars might be more common than previously thought. (NASA/Lynette Cook)

تبت کے جلا وطن روحانی راہنما دلائی لامہ اپنی 76 ویں سالگرہ منانے اوربودھ مت کی طرز پر لوگوں کو سوچ بچار اور امن کی تعلیم دینے کے لیئے ان دنوں واشنگٹن ڈی سی کے گیارہ روزہ دورے پر ہیں۔ ۔اس سال کے آغاز میں بھارتی علاقے دھرم شالا میں قائم جلاوطن تبتی حکومت کی سربراہی سے علیحدگی کے بعد یہ ان کا امریکی دارالحکومت کا پہلا دورہ ہے ، جس کا تجریہ کار گہری نظروں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

دلائی لامہ جہاں کہیں بھی جائیں ا ن کے حامی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں ۔ مگر چین ان پرتبت کی علیحدگی کی تحریک چلانے کا الزام عائد کرتا ہے ۔50 سال پہلے چینی افواج کے تبت میں داخل ہونے اور دلائی لامہ کی جلاوطنی کے بعد سے دونوں کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے ۔اب تبتی راہنما اپنےپیروکاروں والوں کی روحانی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے اس نئے کردار پر چین کے ردعمل کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔

دلائی لامہ کئی برسوں سے سیاست چھوڑ نے کی بات کر رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے سیاست سے حتمی کنارہ کشی اختیار کرنے کی اطلاع اس سال مارچ میں تبت کی جلاوطن حکومت کو دی ۔ ۔ جس کے بعد جلاوطن تبتی حکومت کے وزیر اعظم کے لیے انتخابات ہوئے ۔ بھارت میں جلاوطنی کے دوران پیدا ہونے والے اور امریکہ کے ہارورڈ لا سکول سے منسلک لوب سانگ سینگی نے سب سے زیادہ ووٹز حاصل کئے ، وہ خود کبھی تبت نہیں گئے ۔ ماہرین کی رائے میں دلائی لامہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ اہم ہے۔

سیاست سے علیحدگی کے فیصلے کے اعلان کے بعد بھی دلائی لامہ کو سیاست دانوں تک زیادہ رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ ۔پچھلے ماہ آسٹریلیا کے دورے میں وزیر اعظم جولیا گلارڈ نے ان سے ملاقات سے انکار کردیا تھا ، مگر کہا تھا کہ اس فیصلے کا تعلق چین سے نہیں ۔ دلائی لامہ نے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لیا ۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران دلائی لامہ امریکی سیاست دانوں سے اعلی ٰ سطحی ملاقاتیں کررہے ہیں ۔پچھلے سال وہائٹ ہاؤس میں دلائی لامہ اور صدر اوباما کے درمیان ملاقات پر چین نے اپنی ناراضگی کااظہار کیا تھا ۔اگرچہ اس ملاقات کی اہمیت کم کرنے کے لئے اس کی صرف ایک تصویر شائع کی گئی تھی ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ دورے میں دلائی لامہ سےصدر اوباما کی ملاقات ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ موجودہ انتظامیہ کے لئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ماضی میں تمام صدوردلائی لامہ سے ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG