رسائی کے لنکس

پینٹاگان کی بیرونِ ملک کارروائیاں، 58.8 ارب ڈالر رقوم مختص


فائل
فائل

پینٹاگان کی بیرون ملک کارروائیوں کے بجٹ کے حجم میں عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے علاوہ مشرقی یورپ میں روسی جارحیت کے خطرات سے نبردآما ہونے پر دھیان مرکوز رکھنے کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں

پینٹاگان کے آئندہ سال کے بجٹ میں بیرونِ ملک ہنگامی کارروائیوں (او سی او) کے لیے 58.8 ارب ڈالر کی رقوم رکھی گئی ہیں، جن میں عراق اور افغانستان کی جنگوں کے مد میں اور اُن کارروائیوں کے لیے فنڈز کو چار گنا بڑھایا گیا ہے جو یورپی اتحادیوں کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

ایمرجنسی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے اِن رقوم کی فراہمی اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی اعانت، جہاں 2016ء بھر 9800 امریکی فوج رہے گی، جس کے بعد اوائل 2017ء تک یہ تعداد تقریباً 5500 ہو جائے گی۔ یہ رقم مالی سال 2016ء کے بجٹ سے کچھ قدر کم ہے، یعنی 42.9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 41.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

پینٹاگان کی بیرون ملک کارروائیوں کے بجٹ کے حجم میں عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے علاوہ مشرقی یورپ میں روسی جارحیت کے خطرات سے نبردآما ہونے پر دھیان مرکوز رکھنے کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔

’آپریشن انہیرنٹ رزالو (او آئی آر)‘ جو عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف جاری ہے، اُس کے لیے فنڈز میں 5 ارب ڈالر سے اضافہ کرنے 7.5 ارب ڈالر کیا گیا ہے۔

او آئی آر بجٹ کے ایک بڑے حصے سے 45000 سے زائد اضافی جی پی ایس گائڈڈ سمارٹ بم اور لیزر گائڈڈ راکیٹ خریدے جائیں گے، جو دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں مؤثر ہتھیار ثابت ہوچکے ہیں۔

او سی او بجٹ میں صدر کے ’یورپین ری ایشورنس اِنی شئیٹو‘ پر اٹھنے والی رقوم کو 0.8 ارب ڈالر سے بڑھا کر 3.4 ارب ڈالر کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر، جون 2014ء میں وارسا میں تجویز کردہ منصوبے میں یورپ میں باری باری تین بریگیڈ کی سطح کی تعیناتی کرنا شامل ہے؛ جب کہ یورپی لڑاکا کمان میں کلیدی زیریں ڈھانچے میں بہتری لانا اور یورپی اتحادیوں سے مل کر تربیت اور فوجی مشقوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

اضافی ایک ارب ڈالر امریکہ کی افریقی کمان اور امریکی سینٹرل کمان کے ذمے کے علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے کام میں پارٹنرشپ کی بنیاد پر دھیان دینے پر خرچ ہوں گے۔

او سی او کا بجٹ سنہ 2017کے مالی سال کے مجموعی دفاعی بجٹ کے تقریباً 10 فی صد کے مساوی ہے۔

XS
SM
MD
LG