رسائی کے لنکس

عراق داعش کے خلاف جنگ تیز کرے، امریکی وزیرِ دفاع


فائل
فائل

امریکی وزیرِ دفاع کے دورے کا مقصد داعش کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کی غرض سے خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا۔

امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے عراقی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کو شکست دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

بدھ کو عراق کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران بغداد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے بتایا کہ انہوں نے عراقی قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں ان پر امریکہ اور اس کےا تحادیوں کی یہ خواہش واضح کیہے کہ عراق کو داعش کےخلاف سرگرم کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی وزیرِ دفاع کے دورے کا مقصد داعش کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کی غرض سے خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایش کارٹر نے بغداد میں عراق کے وزیرِ اعظم حیدر العبادی اور اپنے عراقی ہم منصب خالد العبیدی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں داعش کے زیرِ قبضہ عراقی شہر رمادی پر عراقی حکومت کے مکمل قبضے اور جلد از جلد موصل کی جانب پیش قدمی پر گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ داعش کے خاتمے کے مشن میں عراقی سکیورٹی فورسز کی مدد میں مزید اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

بغداد کے دورے کے دوران ایش کارٹر نے عراق اور شام میں داعش سے لڑائی کے نگران امریکی جنرل سین مک فارلینڈ سے بھی ملاقات کی جس میں شدت پسند تنظیم کےخلافاتحادی ملکوں کی کارروائیاں تیز کرنے پر گفتگو ہوئی۔

عراق کےد ورے سے قبل ایش کارٹر ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترک قیادت پر زور دیا تھا کہ وہ داعش کےخلاف کارروائیوں کےلیے بین الاقوامی اتحاد کو مزید فضائی اور زمینی مدد فراہم کرے۔

XS
SM
MD
LG