رسائی کے لنکس

امریکہ داعش کے خلاف اتحادیوں سے مزید تعاون چاہتا ہے: کارٹر


امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر (فائل فوٹو)
امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر (فائل فوٹو)

کارٹر نے کہا کہ امریکی کمانڈر نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اتحادی کوششوں کو بھی تیز کررہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما نے داعش کے خلاف فوجی مہم تیز کرنے کا اعادہ کیا ہے اور ان کے بقول امریکہ اپنے اتحادی، شراکت داروں سے عراق و شام میں داعش سے مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ تعاون چاہتا ہے۔

"ہمیں اس بات کی نشاندہی کرنی ہے اور پھر داعش کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا ہے"۔ انہوں نے یہ بات داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم میں تعاون کو بڑھانے کے لیے بات چیت کے لیے ترکی روانہ ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے کی گئی گفتگو میں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "وہ انجرلک کے ہوائی اڈے پر ہماری میزبانی کررہے ہیں جو کہ ایک بہت ہی اہم اقدام ہے تاہم ہماری اور دوسری اتحادی (ممالک کی) فورسز کے میزبانی کے ساتھ ساتھ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ترک فورسز کو فضائی اور زمینی کارروائی میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں یہ جس طور بھی مناسب ہے"۔

کارٹر نے کہا کہ امریکی کمانڈر نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اتحادی کوششوں کو بھی تیز کررہے ہیں۔

صدر اوباما نے پیر کو کہا کہ وہ "پر اعتماد" ہیں کہ امریکی قیادت میں اتحاد کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسند گروپ علاقے کھو رہا ہے اور اس کے رہنماؤں کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پیر کو پینٹاگان میں اپنی قومی سلامتی کے ٹیم سےملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں صدر اوباما نے کہا کہ "ہمارا ان کے لیے بڑا سادہ پیغام ہے کہ آئندہ (ہدف) تم ہو"۔

XS
SM
MD
LG