رسائی کے لنکس

ماہ نومبر میں دو لاکھ گیارہ ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع


جس طرح سے نئی ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اُن کی توقع تجزیہ کار بھی نہیں کر رہے تھے۔ روزگار کے یہ نئے مواقع امریکی مرکزی بینک کو اِس ماہ کے اخیر میں شرح سود میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گی

امریکی معیشت میں رواں سال ماہ نومبر کے دوران دو لاکھ گیارہ ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے، بیروزگاری کی شرح گزشتہ سات برسوں کی طرح پانچ فیصد کم ترین سطح پر بر قرار رہا۔

جمعہ کو حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نئی ملازمتیں تعمیرات، پیشہ ورانہ خدمات اور صحت کے شعبے میں دیکھنے میں آئیں، جبکہ کان کنی اور انفارمیشن سسٹم کے شعبے میں ملازمتیں کم ہوئیں۔

نئی ملازمتوں میں جس شرح سے اضافہ ہوا ہے ان کی توقع تجزیہ کار بھی نہیں کر رہے تھے۔ روزگار کے یہ نئے مواقع، امریکی مرکزی بینک کو اس ماہ کے آخر میں شرح سود میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

اقتصادی بحران کے دوران وفاقی ریونیو نے شرح سود ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچا دیا تھا تاکہ معیشت کو فروغ حاصل ہو اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

وفاقی ریونیو کی سربراہ، جینٹ یالین نے جمعرات کو کانگریس کو بتایا کہ بہت سارے معاشی اشاریہ بتاتے ہیں کہ اب اس طرح کی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ نئی معاشی صورتحال میں داخل ہونے کے لئے معیشت کو ایک لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت تھی، جبکہ نئی ملازمتیں اس سے کہیں زیادہ نکل رہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے اخراجات میں کٹوتی اور خدمات کے شعبے میں سست روی سے متعلق حالیہ رپورٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں جو فکرمندی پیدا ہوئی تھی، جمعہ کو جاری ہونے والی ملازمت مارکیٹ کی خوش کن رپورٹ کم کرنے کا باعث بنے گی۔

XS
SM
MD
LG