رسائی کے لنکس

نیا بجٹ سمجھوتا روزگار کے مواقع میں فروغ کا باعث بنے گا: وائٹ ہاؤس


فائل
فائل

سمجھوتا طے ہونے سے قبل کچھ ہفتوں تک مذاکرات کا عمل جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں اُن معاشی مضمرات سے بچا جا سکتا ہے جو حکومتی قرضے لوٹانے کی راہ میں حائل ناکامی کی صورت میں یا پھر جزوی کاروبارِ حکومت بند ہونے کی صورت میں نمودار ہو سکتے ہیں

معیشت سے واسطہ رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں نے کہا ہے کہ بجٹ پر کانگریس کے ساتھ ممکنہ سمجھوتے کے نتیجے میں آئندہ برس 340000 روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ مستقبل میں اِن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

’کونسل آف اکانامک ایڈوائزرس‘ کے سربراہ، جیسن فرمن نے بتایا ہے کہ دو برس کے لیے ایوان کے دوطرفہ بجٹ سمجھوتے سے ’پالیسی کی حالیہ غیریقینی صورت حال میں کمی آئے گی، جس کا معاشی افزائش پر مثبت اثر پڑے گا‘۔

سمجھوتا طے ہونے سے قبل کچھ ہفتوں تک مذاکرات کا عمل جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں اُن معاشی مضمرات سے بچا جا سکتا ہے جو حکومتی قرضے لوٹانے کی راہ میں حائل ناکامی کی صورت میں یا پھر جزوی کاروبارِ حکومت بند ہونے کی صورت میں نمودار ہو سکتے ہیں۔

یہ سمجھوتا ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی مرکزی بینک کے اعلیٰ اہل کاروں کا واشنگٹن میں اجلاس ہونے والا ہے جس میں طے کیا جائے گا آیا کلیدی سود کی شرح میں کب اور کتنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

’فیڈرل رِزور‘ کے حکام بدھ تک اپنا فیصلہ سنانے والے ہیں۔ متعدد معیشت دانوں کی رائے میں امریکی معاشی افزائش میں گراوٹ اور افراط زر کی کم شرح کے باعث وفاقی حکام کے لیے سود کی شرح میں اضافے کی سفارش ممکن نہیں لگتی۔
سود کی شرح میں اضافہ لانے سےڈالر کی پہلے ہی مضبوط قدر میں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں امریکی مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی جن سے برآمدات کو نقصان پہنچے گا، جب کہ معاشی فروغ کی فضا بڑھ سکتی ہے۔ سست افزائش کے نتیجے میں متعدد بیرونی منڈیاں پہلے ہی منفی طور پر اثرانداز ہو چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG